الیکشن کمیشن کا نگران وزیراعظم کے مشیر کو ہٹانے کا حکم

ای سی پی نے الیکشن پر اثرانداز ہونے کے شبہ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو فی الفور نگران حکومت میں ان کے عہدے سے الگ کر دیا جائے اور اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو حکم جاری کیا گیا ہے، احد چیمہ شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ رہے تھے، اس لیے وہ الیکشن پر ’اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کے متعلق الیکشن کمیشن 21 دسمبر کو مزید سماعت کرے گا، حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے احد چیمہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے افسر تھے جو سابق وزیر اعظم پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم انھیں مشیر تعینات کیا تھا اور اس سے قبل وہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میں ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ نیب نے انھیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا تاہم رواں ماہ لاہور کی احتساب عدالت نے انھیں اس کیس میں بری کیا۔

Back to top button