امریکہ نے طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

امریکہ نے طالبان کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان پر طاقت کے زور پر قبضہ کرنے والوں کو تسلیم نہ کرنے کا پیغام دیا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کو امریکا کا پیغام وہی ہے جو قطر مذاکرات میں شریک تمام ملکوں کا پیغام ہے کہ ہم کسی ایسی قوت کو تسلیم نہیں کریں گے جو افغانستان پر طاقت کے زور سے قبضہ کرنا چاہتی ہو۔
ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی شہری واپس بلانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم افغان عوام کو تنہا چھوڑ دیں گے، امریکا نے افغانستان میں ہر شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے افغان فوج کے لیے تین ارب تیس کروڑ ڈالر کی رقم رکھی ہے، افغانستان میں امریکی سفارتخانہ کام کرتا رہے گا۔
دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ایک پیغام میں کہا ہے کہ طالبان نے بزور طاقت قبضہ کیا تو عالمی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ طاقت اور اختیارات کے زبردستی حصول سے طالبان کو عالمی حمایت نہیں ملے گی