امریکہ کی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کی یقین دہانی

پاکستان کی مشکلات میں گھری معیشت کو سنبھالادینے کیلئے امریکہ نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر ا دی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا امریکا خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کے لیے سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دوطرفہ طور پر کام جاری رکھےگا۔
ترجمان کے مطابق امریکا، پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات کی بھی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری ون آن ون ملاقات کریں گے اور ان کی 6 مئی کی کال کے بعد متعدد دوطرفہ خدشات کا احاطہ کریں گے۔
