انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر آج 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے، کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو آخر میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا، 100 انڈیکس 8 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 51 ہزار 185 پر آ کر بند ہوا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button