آئندہ دنوں میں بہت بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کا ہے کہ میں جیل جانے اور جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن امریکی غلامی قبول نہیں ہے، جب سازش کا علم ہوا تو جو لوگ سازش روک سکتے تھے ان کو بتایا کہ بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے، آئندہ دنوں میں بہت بڑا فیصلہ ہونے جارہا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سیاست نہیں بلکہ جہاد ہے، یہ وقت ہماری حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

اٹک میں جلسے عام سے خطاب کر تے ہوئے انکا کہنا تھاآصف علی زرداری کا نیب میں اصلاحات کا کہنا قیامت کی نشانی ہے، جب تک زندہ ہوں، چوروں، ڈاکوؤں اور غلاموں کو قبول نہیں کروں گا، آصف علی زرداری، نواز شریف اور شہباز کریٹ لوگ ہیں، ان میں ایک کرپٹ انسان وہ بھی جو 30 برس سے اسلام بیچ رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کون سا اتنا بڑا مسئلہ تھا جب سب نے ملک کر حکومت گرائی؟ سخت مشکلات کے باوجود ہماری حکومت نے ملک کو کھڑا کیا، تعمیراتی شعبے کو اہمیت دی اور ریکارڈ ایکسپورٹ کی، آمدنی سب سے زیادہ بڑھائی، جب ہمیں سازش کا علم ہوا کہ میں نے سازش توڑ سکتے تھے انہیں بتایا اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو مشکل صورتحال ہوگی، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا 20 تاریخ کے بعد مارچ کی کال دوں گا، کسی کو بھی کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے، ہم ان کرپٹ انسانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ عمران خان نے زور دیا کہ سرکاری اداروں کے ملازمین اور فوجی افسران اپنی فیملیز کو مارچ میں بھیجیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جیل جانے اور جان کی قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن امریکی غلامی قبول نہیں ہے۔

Back to top button