ایشز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلوی ٹیم نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا ۔برسبین ٹیسٹ میں مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 147 رنز پر آئوٹ ہو گئی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 425 رنز بنائے اور انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 278 رنز کی سبقت لے لی۔

انگلش بلے باز دوسری اننگز میں آسٹریلوی باولرز کے سامنے لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، ڈیوڈ ملان اور جو روٹ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑا سکور نہ کر سکا اور پوری ٹیم 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کا قیدی نمبر5
مہمان ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 20 رنز کا آسان ہدف دیا جو کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کینگروز کے ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button