ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ

ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی جب کہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند نے کی۔ مارچ کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دُشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور ڈی چوک میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے پوزیشنز سنبھالی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button