ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کوتاریخ کا ایک اور تاریک دن قرار دیدیا

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاوی وزیرفواد چوہدری نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے فیصلے کوملکی کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن قرار دے دیا۔
ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں اور اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، بہرحال پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یا خلاف عوامی رائے عامہ میں اس فیصلے کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی۔
یاد رہے کہ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کر دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی مریم نواز کی نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔
