ایکسائزڈیوٹی،حکومت کےریونیو میں207ارب کااضافہ

ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کےریونیو میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق وفاق نے2023-24 میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 577 ارب روپے جمع کیے،سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات،ائیر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو بڑھا۔

پیٹرولیم ،دودھ،کریم،جوسز، سیرپ سےٹیکس وصولی میں اضافہ ہوااورگزشتہ سال کی نسبت56 فیصد زیادہ ایکسائزڈیوٹی وصول کی گئی۔

سگریٹس پر ڈیوٹی95 ارب اضافے سے237 ارب روپے سے تجاوزکرگئی،سیمنٹ پر11.32 ارب زیادہ وصولی ہونے سے77 ارب71 کروڑ کی وصولی ہوئی، سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب وصول کیے گئے۔

فضائی ٹکٹ پر ٹیکس وصولی7.22 ارب اضافےسے47 ارب سےتجاوزکرگئی، کھاد پر ایک سال میں29ارب روپےسےزیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی،دودھ اور کریم کے استعمال میں اضافہ ہوااورایکسائز ڈیوٹی ریونیو بھی5 ارب وصول ہوا۔

Back to top button