ق لیگ کا تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف پرویز الٰہی کو امید وار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر سپورٹ کرے گی۔
ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بنی گالا میں وزیر عظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق کےمطابق ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پرویز الٰہی سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں ، ساتھ نہ چھوڑیں۔جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شہباز گل کا اپنا موقف ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Back to top button