بلاول بھٹوہمارے بغیروزیراعظم بنا کر دکھائیں:مصطفی کمال کا چیلنج

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو چیلنج دے دیا۔
ایم کیو ایم کےرہنما مصطفیٰ کمال کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو بنا کر دکھا دیں۔ پی ٹی آئی اپنے اختتام کی طرف جا رہی ہے، باغ جناح کراچی جلسے میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دے دیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم جہاں 70 ہزار ووٹ لیتی تھی وہاں وہ 10 ہزار پر آ گئی ہے، پیپلز پارٹی کراچی سے قومی اسمبلی کی 13 اورسندھ اسمبلی کی 27 سے 28 نشستیں جیتے گی۔پیپلز پارٹی کی مضبوطی یہ ہے کہ یہ اکیلی الیکشن لڑ رہی ہے اور مخالفین اتحاد کر رہے ہیں، در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عوامی پذیرائی میں ایم کیو ایم کہیں بھی نظر نہیں آ رہی،کراچی کے ووٹر کی چوائس اب جماعت اسلامی ہے۔