تمام انتظامات بے سود ، لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست

شہری انتظامیہ کی جانب سے فضائی آلودگی میں کمی کے تمام انتظامات بے سود رہے ، لاہور فضائی آلودگی میں فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

پیر کی علی الصبح حاصل کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سر فہرست ہے اور اس فہرست میں کراچی کا نمبر ساتواں تھا۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے فضائی آلودگی میں کمی کے لیے تین روز کی چھٹیاں تفویض کی گئی تھیں جس سے فضائی آلودگی کم نہیں ہو سکی ، لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جس میں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد258 تک ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی کی فضا میں یہ تعداد 170 رہی۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد232 رہی ہے ۔151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت، 201 سے 300درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ آلودگی فضا کو انسانی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک ظاہر کرتی ہے۔

Back to top button