ڈھاکہ ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
ڈھاکہ ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی کھیل نہ شروع ہو سکا ، مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو ہوٹلوں میں ہی قیام کی ہدایات کی گئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد ہی دونوں ٹیمیں ہوٹل سے سٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہے تھے ، پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز کا کھیل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ
شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ بیٹنگ کر رہے ہیں۔
