انڈونیشیا میں آتش فشاں سے تباہی ، 14 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

انڈونیشیا میں سیمیرو آتش فشاں نے بتاہی مچا دی ، آتش فشاں پھٹنے سے جاوا جزیرے پر 14 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زخمیوں اور نعشوں کی تلاش کے لیے متاثرہ مقامات کی کھدائی کا کام جاری ہے۔

سب سے اونچے پہاڑ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے گرم دھویں اور راکھ نے مشرقی جاوا صوبے کے قریبی دیہاتوں کو لپیٹ میں لیے لیا ،لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔قریبی عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دو علاقوں کو ملانے والا پل بھی تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوادر مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

بی این پی بی کے عہدیدار کے مطابق 9 ہلاک افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے ۔56 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے اکثر کا جسم بری طرح جھلس گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 1300 افراد کو نکال لای گیا ہے جبکہ 9 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

Back to top button