جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے شوکازنوٹس کا تفصیلی جواب  جمع کرادیا

 سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے دوسرے شوکازنوٹس  پر تفصیلی جواب سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں جواب جمع کرادیا۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کاجواب میں کہنا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد  ہیں۔کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیرسماعت ہونے کے بعد کارروائی بلا جواز ہے ۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کوجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔

جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11جنوری کوہوگا ۔

Back to top button