بلوچستان کا وفاق سے نئے این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنےکی روایت برقرار رکھی، 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے  نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ  وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے۔1973 کے آئین کی شق 160 کے  مطابق صدر  پاکستان  مختلف طرح کے ٹیکسز  اور محصولات  وغیرہ سے اکھٹی ہونے والی آمدن کی تقسیم کے لیے  ہر  پانچ سال بعد ایک کمیشن تشکیل دیتے ہیں اس کمیشن  کو  قومی مالیاتی کمیشن یا نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) کہا جاتا ہے۔

صدر پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن اس بات کا تعین کرتا ہے کہ  وفاقی حکومت  قومی آمدن  سے حاصل کردہ آمدنی کا کتنا حصہ اپنے پاس رکھے گی اور کتنا حصہ صوبوں میں تقسیم کرے گی۔

Back to top button