سونے کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ

سونے کی قیمت میں ہوش رُبا اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں4 ہزار روپے اضافہ ہوا۔ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت3 لاکھ3 ہزار روپےہے۔ملک میں10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار429روپے اضافے سے2 لاکھ59 ہزار 773 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت42 ڈالر اضافے سے2903 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب کراچی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے تیزی دیکھنے میں آئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈر انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔