ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز:قومی ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان کی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے 108 رنز کا ہدف پاکستان ویمنز نے آخری گیند پر حاصل کیا۔
شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان
رپورٹس کے مطابق میزبان ٹیم کی جانب سے ندا ڈار،کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے 17 رنز بنائے اور کپتان بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ 15 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔