رات دیر سےکھاناکھانے سے فالج ہو سکتا ہے،ماہرین نے خبردارکردیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ رات کو دیر سے کھانا کھانا بظاہر تو نقصان دہ نہیں لگتا مگر رات 9 بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محققین نے ایک لاکھ سے زائد فرانسیسیوں کا معائنہ کیا۔ تحقیق میں تمام شرکاء نے 15 فوڈ ڈائریز مکمل کیں جن میں انہوں نے ہفتے کے کام کے دنوں (یعنی وِیک ڈیز) اور چھٹی کے دنوں (یعنی ویک اینڈز) میں کھانا تناول کرنے کے اوقات کے متعلق بتایا۔کُل تعداد کا ایک تہائی حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 8 بجے سے پہلے رات کا کھانا کھا لیتے تھے جبکہ اتنا ہی حصہ ان افراد پر مشتمل تھا جو رات 9 بجے کے بعد کھانا کھاتے تھے۔