رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ توہین عدالت کیس میں کیسے فریق بن سکتے ہیں؟
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اسے چھوڑیں ، توہین عدالت کیس تو عدالت کا اپنا معاملہ ہوتا ہے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ سابق چیف جسسٹس ثاقب نثار سے متعلق سب معلومات رکھتا ہوں۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل رائے نواز کھرل نے استدعا کی کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے یا انہیں پاسپورٹ سرینڈر کرنے کا کہا جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ حکومت کا کام ہے ، اس عدالت کا کام تو نہیں ہے ، وکیل کے دلائل پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ
عدالت کی جانب سے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی فریق بننے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا گیا۔
