کرونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی

مہلک وائرس کرونا سے ملک میں ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار 944 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 336 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اور استعفوں کا فیصلہ
مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس کے علاوہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button