رواں برس کن شخصیات نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا؟

کچھ ہی دن بعد 2023 ماضی کا حصہ بن جائے گا لیکن یہ سال اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے جوڑوں کیلئے ضرور یادگار رہے گا، رواں برس کئی شوبز شخصیات شادی کی بندھن میں بندھی ہیں۔معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے رواں برس 26 فروری کے روز اپنے دوست حمزہ امین کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، حمزہ امین ایتھلیٹ ہیں اور گالف کے کھیل سے وابستہ ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں جن میں شوبز کے چمکتے ستاروں نے شرکت کر کے اداکارہ کی خوشیوں میں اضافہ کیا تھا۔معروف گلوکارہ کومل رضوی نے بھی اس برس دوسری شادی کر کے زندگی کو آگے بڑھایا۔ کومل رضوی 21 اپریل کو امریکا میں مقیم ایس علی اُپل نامی بزنس مین سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، گلوکارہ نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔خوبرو پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے 3 مئی کو شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا، اداکارہ نے متحدہ عرب امارات میں بھارتی فلم ساز موجی بصر سے شادی کی تھی جبکہ اس کے تقریباً 6 ماہ بعد جوڑے کے ولیمے کی تقریب بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، مدیحہ کی شادی پرجہاں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں کچھ مداح بھارت میں شادی نہ کرنے پر ان سے مایوس بھی ہوئے۔پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان نے بھی شادی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا تھا۔2 اکتوبر کے دن اچانک سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی تھیں۔ماہرہ نے سیاحتی مقام مری میں اپنے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم سے نکاح کیا تھا۔خیال رہے کہ ماہرہ خان کی اس سے قبل 2007 میں علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم جوڑے کے درمیان 2015 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "میرے ہم سفر” میں "رومی” نامی لڑکی کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان بھی رواں برس 11 فروری کے دن ارسلان خان سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، شادی کی تقریبات میں جوڑے نے خوب ہلا گلا کیا تھا، ارسلان خان ایک ماڈل ہیں جنہیں حرا خان نے خود پروپوز کیا تھا۔ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انزیلا عباسی، شوبز کے تجربہ کار جویریہ اور شمعون عباسی کی بیٹی ہیں جن کی شادی کی تقریب 5 اگست 2023 کو انجام پائی تھی، جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی، انزیلا عباسی نے مصنف تاشفین انصاری سے شادی کر کے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

Back to top button