وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات،خطےکی کشیدگی پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کی قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کو ملکی صورتحال سےمتعلق بریف کیا، اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کو پاکستان کی قیام امن کی کوششوں سےآگاہ کیا، وزیراعظم نےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومتی اقدامات پربھی بریف کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور نوازشریف کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات میں  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

Back to top button