ایران سفارت کاری کے راستے پر قائم ہے : ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران سفارت کاری کے راستے پر قائم ہے لیکن پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے،امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کرکے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھاکہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات میں شفاف ہے،امریکا سنجیدہ ہے تو رویہ بدلنا ہوگا،ایران قومی مفادات اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ جنگ کےخاتمے کےلیے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچادیا گیا ہے،موجودہ عمل میں پاکستان مرکزی ثالث ہے اور اس کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ پاکستان بدستور ثالث ہے، اس میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
رضا امیری مقدم نے کہاکہ عالمی برادری ایران کا واضح اور منطقی مؤقف دیکھ رہی ہے،امریکا کا رویہ غیر مستحکم ہے۔
ایران کے سفیر نے کہاکہ ایران سفارت کاری کے راستے پر قائم ہے لیکن پیشرفت کا دارومدار امریکا پر ہے،امریکا کو جارحانہ رویہ ترک کرکے ایران کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔
