صومالی قزاقوں نے یمن کے ساحل سے آئل ٹینکر ہائی جیک کرلیا

 

 

 

صومالی قزاقوں نے یمن کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرلیا ہے۔ ایم ٹی یوریکا نامی آئل ٹینکر کو ہائی جیک کرکے صومالیہ کی طرف موڑدیا گیا ہے۔آئل ٹینکر کو قنا کی بندرگاہ کے قریب خلیج عدن میں قزاقوں نے قابو کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنٹ لینڈ علاقے کے تین سکیورٹی اہلکاروں کےمطابق صومالی قزاقوں نے سمندر کے کنارے واقع قصبے قندالا کے قریب ایک دور دراز ساحلی علاقے سے آئل ٹینکر کو روانہ کیا۔

22 اپریل کو صومالی قزاقوں کے ذریعہ آنر 25 کو ہائی جیک کرنے کےبعد، 10 دن میں اس علاقے میں آئل ٹینکر کی یہ دوسری ہائی جیکنگ ہے۔آنر 25 موغادیشو کےلیے 18,500 بیرل تیل لےکر جارہا تھا۔

سکیورٹی اہلکار کے مطابق ہائی جیکنگ سے قبل ایم ٹی یوریکا مغربی افریقی ملک ٹوگو کے جھنڈے کاحامل تھا اور آج صبح کے وقت مسلح افراد نے اسے قابو کرلیا۔

اب یہ یمن اور صومالیہ کے درمیان خلیج عدن میں سفر کررہا ہے اور آنےوالے گھنٹوں میں صومالیہ کے پانیوں میں لنگر انداز ہونےکی توقع ہے۔

 

Back to top button