سرگودھا،موٹروے پرمسافربس اُلٹ گئی، 4 افراد جاں بحق،15زخمی

سرگودھا میں موٹروے پر  پشاور سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے 5  افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Back to top button