سعودی حکومت کا اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان

سعودی حکومت نے اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم پر سعودی اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود اقامہ اور ویزا ہولڈرز کے دستاویزت میں توسیع و انٹری مفت ہوگی۔
واضح رہے سعودی حکومت نے سعودی عرب سے باہر ممالک میں موجود باشندوں کے اقامہ اور ویزا معطل کر رکھے تھے۔

Back to top button