سعودی عرب کاپاکستان میں سرمایہ کاری 2.8ارب ڈالر کرنے کا اعلان
سعودی عرب نےپاکستان میں سرمایہ کاری2.2ارب ڈالر سےبڑھا کر2.8 ارب ڈالر کرنےکااعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےسعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیزکےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس دوران سعودی وزیرنےپاکستان میں سرمایہ کاری 2.2ارب ڈالرسےبڑھا کر2.8ارب ڈالرکرنےکااعلان کیا۔
ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا
خالد بن عبدالعزیز نےکہا کہ جب پاکستان گئےتھےتو27مفاہمتی یادداشتوں کے تحت2.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پراتفاق ہواتھا تواس وقت ہی کہا تھا کہ یہ آغاز ہےاوراس میں مزیداضافہ بھی کریں گے۔
سعودی وزیرکی جانب سےمزید سرمایہ کاری کےاعلان پر وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کرتےہوئےکہا کہ مالی معاملات میں پاکستان کےساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہناتھاکہ سعودی عرب کےساتھ مل کرخوشحالی اورترقی کی منازل طےکریں گےاورمشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔
حکام کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنےکےبعدامیر قطرکی دعوت پر آج قطرروانہ ہوں گے۔