ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نےکار سرکار میں مداخلت پرگرفتار ایمان مزاری اور انکے شوہر عبدالہادی چٹھہ کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی موومنٹ کےدوران سکیورٹی ٹریفک روٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔

سعودی عرب کاپاکستان میں سرمایہ کاری 2.8ارب ڈالر کرنے کا اعلان

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل قیصرامام نے عدالتی ہدایت پر انسداد دہشت گردی عدالت کاریمانڈ آرڈر پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے ریمانڈ آرڈر معطل کرتے پولیس سے کل تک جواب مانگ لیا۔

Back to top button