سندھ میں لاک ڈائون ، نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

جمعہ اوراتوارکوسرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ریسٹورنٹ میں انڈور کھانے پر پابندی برقراررہے گی۔ آوٹ ڈورکھانےکی اجازت 300افراد اور رات 10بجے تک ہوگی۔ 24گھنٹےٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مزارات اور سینما پرپابندی برقرار رہے گی۔ انڈور کلچر، میوزیکل اور مذہبی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار ہے۔حکومت نے انڈور جمز کو کوروناویکسی نشین کے ساتھ کھولنےکی اجازت دی ہے۔ واٹراسپورٹس اورسوئمنگ پول پر پابندی برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پارک کورونا سے بچاؤ کی ایس اوپیزکےساتھ کھلے رہیں گے۔ اسکول، کالج اوریونیورسٹی کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کرے گا۔
ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون اورمائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی اجازت ہوگی۔عوامی مقامات پرماسک کااستعمال لازمی ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے والوں کوسیاحت کی اجازت ہوگی۔ اندرون ملک پروازوں میں کھانےپینےکی اشیاء فراہم کرنے پر پابندی ہے۔
