سندھ ہائی کورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمہ معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ ختم یا معطل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت میں جسٹس صلاح الدین پنہور نے سوال کیا کہ درخواست گزار کہاں جارہی تھیں؟وکیل نے بتایا ماہ رنگ بلوچ امریکا جارہی تھیں۔

 عدالت عالیہ نے پوچھا، کیا درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل ہے؟ وکیل نےجواب دیا درخواست گزار کا نام نہ ای سی ایل میں ہےاور نہ ہی پی این آئی ایل میں شامل ہے۔

ماہ رنگ بلوچ کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ان کی موکل کے خلاف ایف آئی آر بطور انتقامی کارروائی درج کی گئی ہے۔

سندھ حکومت ، آئی جی سندھ سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے اور ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے سندھ حکومت، آئی جی سندھ،ایس ایس پی ملیر اور ایس ایچ او قائدآباد سے 21 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کچھ روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسے روک دیاگیا تھا۔

ماہ رنگ بلوچ غیر ملکی ایئر لائن سے امریکہ جانےکی خواہش مند تھیں۔ ماہ رنگ کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونےکے باعث روانگی سے روکا  گیا تھا۔

خیال رہے کہ قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کےخلاف کراچی کے قائد آباد پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ

ماہ رنگ بلوچ کے خلاف قائد آباد پولیس اسٹیشن کراچی میں درج مقدمہ میں دہشت گردی اور اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئیں تھین۔ایف آئی آر کےمطابق ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کارہے۔ جو بلوچستان کےپڑھے لکھے نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ: آئینی ترمیم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل

ایف آئی آر کےمطابق ماہ رنگ بلوچ جلسوں اور ریلیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی نقل حرکت کرواتی ہے۔ایسے لوگ پڑوسی ملک اور دشمن عناصر سےرابطوں میں ہیں۔مدعی نے الزام لگایاکہ ماہ رنگ غیر ملکی دشمنوں سے ٹارگٹ لےکر آتی ہیں اس کےبعد دہشت گردی بڑھ جاتی ہے۔

Back to top button