قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانےسے روک دیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ماہ رنگ بلوچ غیر ملکی ایئر لائن سے امریکہ جانےکی خواہشمند تھیں۔ذرائع کےمطابق ماہ رنگ کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونےکے باعث روانگی سے روکا گیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایئرپورٹ پر روکےجانے سے متعلق انہوں نے کہاکہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کےلیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سےدیگر نامور لیڈرز کا نامزد کیاگیا تھا۔
ماہ رنگ بلوچ نےکہا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیاگیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرےبنیادی اور آزادنہ سفر کے حقوق کےخلاف وزری ہے۔
ماہ رنگ بلوچ نےکہا کہ یہ اس بات کی علامت ہےکہ ریاست بلوچ آواز پر کس قدر خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ میرے سفر کو روکنے کا کوئی جائز مقصد نہیں تھا سوائے بلوچوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر سننے سے روکنے،بلوچستان کےحالات کےبارے میں معلومات کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے اور بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے۔انہوں نےکہا کہ مجھے سفر کرنے کے حق سے محروم کرنے کا مقصد پاکستانی حکومت مجھے میری آزادی اظہار اور نقل و حرکت کےحقوق کے استعمال سے روکنا چاہتی ہے۔
ماہ رنگ بلوچ نےکہا کہ یہ من مانی سفری پابندی بلوچ انسانی حقوق کے محافظوں اور سرگرمیوں کےخلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ میں نقل و حرکت کے اپنے حقوق پر اس غیر منصفانہ پابندی کےخلاف لڑوں گی۔
کے پی ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی تحقیقات کےلیے خیبرپختونخوا اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی