سنگھم اگین اوربھول بھلیاں3 کی ریلیزپرپابندی لگ گئی

بالی ووڈ کی آنےوالی نئی فلم سنگھم اگین اوربھول بھلیاں3 کی ریلیزپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں3 اوراجےدیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہےاوراسےحساس موادپرمبنی فلمیں قراردےکرریلیزپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سنگھم اگین کوہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں3 کوہم جنس پرستی پرمبنی مواد کےباعث ریلیز سےروکا گیاہے۔بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹارکاسٹ فلموں کودیوالی کے موقع پر1نومبرکوبھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیاجائےگا۔

اہلیہ سےعلیحدگی کی خبروں پرفردوس جمال نےخاموشی توڑ دیا

انیس بزمی کی ہاررکامیڈی فلم بھول بھلیاں3میں کارتک آریان کےساتھ مادھوری، ودیا بالن اورترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجےدیوگن کےساتھ ، اکشے کمار،کرینہ کپورخان،دیپیکا پڈوکون،سلمان خان،ٹائیگرشروف،جیکی شروف، ارجن کپوراوررنویرسنگھ کام کررہے ہیں۔

Back to top button