سوئیڈن واقعہ سےمسلم امہ کی دل آزاری ہوئی

حکمر ان اتحاد پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں ہونے والے گھنائونےعمل سے پوری دنیا کےمسلمانوں کی دل آزاری اورتوہین ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نےسویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پرردعمل میں کہا کہ اِس واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ،امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ واقعہ تصادم، انتشاراورعالمی امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے، مذہبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، عالمی برادری صورتحال کشیدہ بنانےوالےعناصر کوکٹہرے میں لائے

Back to top button