سولہ سال بعد پاک فوج کےتعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغاز

پاک فوج کا قوم کو ایک اورنایاب تحفہ،ماضی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ اوراقتصادی لحاظ سے پسماندہ وسطی کرم میں سولہ سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغازہوا۔
وسطی کرم میں موجود ایک سو سترکانوں میں سے باسٹھ کوئلے کی کانوں کا افتتاح کردیا گیا۔چھ سوپچاس سے زائد مزدورمختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں۔ اور روزانہ کی بنیاد پت مزدوروں اور روزگارکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے پانچ ہزارسے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔ ڈھائی ہزار سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہورہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کُرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔
