سپریم کورٹ نے بی اے پی کے رکنِ صوبائی اسمبلی کو بحال کردیا

سپریم کورٹ نے صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی اکبر اسکنی کو بحال کردیا۔
یاد رہے کہ31دسمبر کو صوبائی الیکشن ٹریبونل نے بی اے پی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور محمد اکبر اسکانی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا تھا۔محمد اکبر اسکانی وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرِ ماہی گیری تھے جن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست انتخابات میں ان کے مخالف امیدوار اصغر رند نے دائر کی تھی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اکبر اسکانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مذکورہ درخواست کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سماعت میں اکبر اسکانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس میں دستاویزات جمع کروانی ہیں زیادہ مہلت دی جائے جبکہ مخالف وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر حکم امتناع نہ دے۔تاہم سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا 31 دسمبر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پی بی 48 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے اکبر اسکنی کو بحال کردیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید سماعت 24 جنوری تک موخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button