شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو محبت بھرا پیغام کیوں بھیجا؟

ایونٹ کوئی بھی ہو پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے، ایشیا کپ 2023 کا آغاز ہوا تو سب کی نظریں ایک ہی میچ پر لگی ہوئی تھیں جو کہ پاکستان انڈیا کا میچ تھا، دو ستمبر کو ہونے والے میچ میں انڈیا کے بلے بازوں نے پاکستان کے مایہ ناز بولرز کا سامنا کیا۔ یہ میچ پاکستان کی بولنگ اور وینیو میں بارش کے علاوہ یہ میچ ایک اور وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنا، اس کی وجہ سابق انڈین کرکٹر اور اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر بنے۔انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا تھا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تب انھیں اپنی دوستی میدان سے باہر چھوڑ کر آنی چاہیے۔ ’گیم فیس‘ ہونا ضروری ہے دوستی باہر رکھنی چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جارحیت ہونی چاہیے۔گوتم گمبھیر نے کہا ’جتنا بھی دوستانہ ہونا ہے ہوئیں، لیکن میچ کے چھ سات گھنٹوں کے بعد یہ گھنٹے بہت اہم ہیں کیونکہ آپ صرف اپنے آپ کی نمائندگی نہیں کر رہے آپ 100 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ میچ کے دوران کچھ ایسی تصاویر سامنے آئیں جن میں دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے پیار سے ملتے نظر آئے۔ خاص طور پر وراٹ کوہلی کی ایسی تصویریں سوشل میڈیا پرکافی شیئر ہوتی رہیں۔ زیادہ تر لوگ اس کو اچھی سپورٹس مین شپ سے تعبیر کرتے نظر آئے۔انڈیا پاکستان میچ میں شاداب خان نے ہاردک پانڈیا کے تسمے باندھے اور ان کی تصویر بھی شوشل میڈیا پر کافی شیئر ہوئیں تھیں۔ گمبھیر نے بغیر کسی کا نام لیے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ ’آج کل آپ دیکھتے ہیں کہ دو مخالف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو تھپتھپاتے اور ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ سب کچھ چند سال پہلے تک نہیں ہوا کرتا تھا۔گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے کھلاڑی دوستانہ رویہ رکھتے ہیں، یہ سب سے اچھی بات ہے۔ میں اسے بہت مثبت انداز میں دیکھتا ہوں۔ جب ہم کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو وہاں اپنے ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں، پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی بہتر ہو سکتے ہیں، سیاست کو بالکل ایک طرف رکھیں۔گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہ ان کی اپنی سوچ ہے، میری سوچ مختلف ہے۔ ہم کرکٹر بھی ہیں اور سفیر بھی۔ دنیا میں ہمارے بھی مداح ہیں۔ دونوں طرف پرستار ہیں۔ میرے خیال میں آپ صرف محبت کا پیغام دیں تو بہتر ہوگا۔2007 میں کانپور میں ہونے والے ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی بولنگ کر رہے تھے اور ان کے سامنے گوتم گمبھیر وکٹ کے سامنے کڑے بلے بازی کر رہے تھے۔گوتم گمبھیر نے آفریدی کی ایک گیند پر چوکا لگایا اور پھر اگلی ہی گیند پر رن لینے کے لیے بھاگے اور اس دوران دنوں کھلاڑیوں کی آپس می ٹکر ہو گئی اور پھر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور بعد میں آئی سی سی نے گمبھیر پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔کرکٹ میچوں میں کھلاڑیوں کی جارحیت پر آفریدی نے کہا کہ میدان کے اندر جارحیت ہوتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ایسا نہیں ہوتا۔ لیکن میدان سے باہر بھی ایک زندگی ہے اور ہم اپنے اپنے ممالک کے سفیر ہیں۔
