شاہ رخ خان دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے دیوانے نکلے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ اچھا محسوس ہوتا ہے، کنگ خان نے ایکش تھرلر فلم ’جوان‘ کی بے مثال کامیابی کے بعد حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنا مشہور ’آسک ایس آر کے‘ سیشن منعقد کیا جس کے دوران انہوں نے اپنے مداحوں کے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ایک مداح نے ان سے پوچھا دیپیکا کے ساتھ 7ویں بار سیٹ پر کام کرنا کیسا رہا؟ جس پر کنگ خان نے جواب دیا، ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے اور خوشی ہوتی ہے۔سیشن کے دوران ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ فلم ’جوان‘ دیکھنے کے بعد ان کے بیٹے ابرام کا کیسا رد عمل تھا؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’باپ باپ ہوتا ہے، نہیں نہیں یہ صرف مذاق تھا، اسے فلم کے کلائمیکس میں (میری) دیوقامت آدمی سے لڑائی پسند آئی۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ انہیں فلم ’جوان‘ میں وکرم اور آزاد میں سے کونسا کردار زیادہ پسند آیا جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’ارے کیسے چنیں؟ مجھے سچ میں یہ پسند آیا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے ملتے ہیں اور حتیٰ کہ ایسا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو چومتے بھی ہیں۔بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ انڈیا میں ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل باکس آفس پر بھی راج کر رہی ہے، شائقین کی جانب سے اس فلم کو زبردست رد عمل ملا ہے اور یہ بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔صرف جمعرات کو فلم ’جوان‘ نے 7.25 کروڑ روپے کمائے جبکہ دو ہفتے میں اس کی کل آمدن 474 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Back to top button