پریتی زنٹا نےڈیپ فیک مواد کے خلاف بڑی قانونی لڑائی جیت لی

بالی ووڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت پریتی زنٹا کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک مواد کے خلاف بڑی قانونی پیش رفت حاصل ہوگئی ہے۔
ممبئی ہائیکورٹ نے انہیں گوگل، میٹا، ایکس سمیت دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ابھے آہوجا نے پریتی زنٹا کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی۔
اداکارہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ شخصیات اور دیگر آن لائن مواد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر سکیں گی۔
