شہباز شریف ، حمزہ شہباز 16 ارب کی ٹریل دینے میں ناکام

ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل میں پی ایم ایل ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے قرار دیا کہ دونوں 16 ارب روپے کی منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام رہے۔

ایف آئی اے نے شوگر سکینڈل میں دونوں کیخلاف تحقیقات کو حتمی شکل دے دی اور امکان ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہفتہ کو ٹرائل کورٹ میں چالان جمع کرائے گا ، دونوں نے قبل ازیں اس کیس میں آج ہفتہ تک قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی۔

ایف آئی اے نے جن 17 مشتبہ افراد سے تفتیش کی ان میں سے زیادہ تر وہ تھے جن کے ناموں پر بینک اکاؤنٹس رقم کو لانڈر کرنے کے لیے کھولے گئے تھے ۔

ایف آٗئی اے اہلکار کے مطابق ایک سال پر محیط تحقیقات کے دوران باپ، بیٹے نے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اپنے عملے کے نام پر اکاؤنٹس کھولنے اور ان کا استعمال کرتے 16 ارب روپے کی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے دو بیٹوں بشمول پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5 (2) اور 5 (3) (مجرمانہ بدعنوانی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے
یہ اکاؤنٹس 2008 اور 2018 کے درمیان کھولے اور چلائے گئے تھے جب شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز تھے ۔ خاندان کی شوگر ملز کے کم اجرت والے ملازمین کے نام پر کھولے اور چلائے جانے والے کھاتوں میں 16 ارب روپے سے زیادہ کے ‘قابل اعتماد شواہد’ جمع کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Back to top button