شیخ رشید کا بیان غلط ہے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ نواز شریف کو ہی جاتا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہی جاتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے گوہر ایوب، راجہ ظفر الحق اور انہوں نے کروائے تھے جب کہ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف سمیت کابینہ کے تمام اراکین ان دھماکوں کے مخالف تھے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن اس لیے کررہا ہوں تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو معلوم رہے. ہر حکومت نے اس پر کام کیا لیکن اس وقت کابینہ میں صرف شیخ رشید، گوہر ایوب اور راجا ظفرالحق نے خطاب کر کے کابینہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی۔ جوہری دھماکوں کے موقع پر بیرونِ ملک موجودگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے باہر جانا تھا اور جن لوگوں کے پاس دھماکوں کا ڈیٹا تھا ان میں میں بھی شامل تھا۔
شیخ رشید کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سینئر لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ نوازشریف کوجاتاہے، نوازشریف سےایٹمی دھماکوں کاکریڈٹ چھینانہیں جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا غلط ہے کہ نواز شریف نے مخالفت کی تھی، نوازشریف کی مرضی کےبغیردھماکےنہیں ہوسکتےتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button