صدرمملکت عارف علوی کی قوم کو سال نو کی مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی کاکہنا ہے کہ دعا ہے یہ سال پاکستان ،دنیا کیلئے خوشحالی اور استحکام لائے۔
صدرمملکت عارف علوی نے سال نو کے پیغام میں قوم کو نئے سال کی مبارکباددی اور کہاکہ نئے سال پرفلسطین میں بھائیوں اور بہنوں کونہیں بھولنا چاہیے۔فلسطینی عوام اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سامنا کررہے ہیں۔کشمیری بھارتی افواد کے مظالم اور محاصرے کا سامنا کررہے ہیں۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دعا گو ہوں۔پاکستان کی معاشی ترقی ،رواداری،احترام کیلئے بھی دعا گو ہوں۔اللہ کرے سال 2024پاکستان اور دنیا کیلئے مثبت تبدیلیوں کا سال ہو۔
