عمران خان کو جیل میں گھر کاکھانادینے کیلئے درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی نے شوہر کی سکیورٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے،جیل میں گھرکاکھانے دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔بشری ٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں وزارت داخلہ،دفاع،قانون  کے سیکرٹریز،آئی جی جیل خانہ جات،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر کوفریق بنایا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی کا درخواست میں موقف ہے کہ عمران خان کوجیل میں خوراک کے ذریعے زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے۔ میرے شوہرکو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات نہیں دی جارہیں جس کے وہ حقدار ہیں، شوہرکے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9  اور 14کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکسرسائز کی سہولت فراہم کی جائے،  انہیں گھر کے کھانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، جیسا ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی۔

Back to top button