عمران کو لانے والے اب اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لانے والے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے بات جیت کرتے آصف علی زرداری نے بتایا کہ مریم نواز میری بیٹیوں جیسی ہیں، مریم نواز کی درخواست سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، ہم پہلے ہی یہ رستہ دیکھ چکے ہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں کہ کیا وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کاونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا؟ آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے اب اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

Back to top button