بلاول بھٹو کا اپوزیشن کے تمام اراکین کے اعزاز میں عشائیہ
پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس کی سربراہی کے دوران لاڑکانہ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان جس معاملے میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آتی ہے ، آئین نے عوام کو جو آزادیاں دی ہیں عمران خان نے ان کو چھین لیا ہے۔عمران خان نے ووٹ کے تحفظ سے لے کر بولنے کی آزادی اور میڈیا کی آزادی کو چھیننے کی کوشش کی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، ہم اقتدار کے لئے سیاست نہیں کرتے، عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے۔پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی بجٹ کے خلاف پہلے دن سے احتجاج کیا، پیپلز پارٹی 29 اکتوبر جمعہ ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جس کی بنیادی وجہ جمہوریت کو فروغ نہ دینا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری کا برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری ہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کی وجوہات ہیں۔
اپنے پیغام میں بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان کی سرزمین تاریخی طورپررواداری پسند اورانسانیت دوست رہی ہے۔