غیرقانونی پیوندکاری روکنےکیلئے اقدامات کررہے ہیں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کرنیوالا بڑا گروہ گرفتار کرلیا۔غیرقانونی پیوند کاری روکنے کیلئے قوا نین کو مزید سخت بنانا ہوگا۔
ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ماضی میں 5مرتبہ گرفتار ہونیوالا ملزم ڈاکٹرفواد ابتک 328مریضوں کے گردوں کی غیرقانونی پسوند کاری کر چکاہے ۔ملزم کی رہائی کیلئے پولیس پر شدید دباؤ ہے۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ملزم ڈاکٹر فوادنجی رہائش گاہوں میں آپریشن تھیٹر بناتا اور بیرون ملک سے آئے مریضوں سے ایک کروڑ روپے تک فیس وصول کرتا تھا ۔کوشش کریں گے مکروہ دھندے میں ملوث تمام ملزم کیفرکردار تک پہنچ جائیں۔اعضا کی غیرقانونی پیوند کاری کی روک تھام کیلئے ہیلتھ کیئرکمیشن اور انسانی اعضا کی پیوند کاری کے حوالےسے بنائی گئی اتھارٹی بھی فعال کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ایسے خطرناک جرائم کی روک تھام کیلئے قوانین میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے ملزم کو گرفتار کرنیوالی پولیس پارٹی کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔
