کثیرالملکی مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان کی میزبانی میں کثیر الملکی مشترکہ سپیشل فورسزکی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔اختتامی تقریب میں کور کمانڈر 11کور سمیت دوست ممالک کے حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2ہفتے تک جارکی رہنے والی مشقوں کاآغاز 17ستمبر سے بروتھا میں ہوا تھا۔ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے بھی مشقوں میں شرکت کی ۔مشقوں میں پاکستان ،قازقستان ،قطر،ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز نے بھی حصہ لیا ۔
مشقوں کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کور کمانڈر 11 کور نے شرکت کی جبکہ مشقوں میں حصہ لینے والے دستے اور دوست ممالک کے حکام بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
