فرانسیسی صدر بھی فلسطینیوں کے قتل عام پربول پڑے

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن غزہ میں عام شہریوں پر اسرائیلی بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ وہ غزہ میں بمباری بند کرے، غزہ پر حملوں میں بچے، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جنگ بندی سے اسرائیل کو ہی فائدہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا پیرس میں ہونے والی انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق کانفرنس میں شریک تمام شرکا کا واضح مؤقف تھا کہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی جائے جس سے تمام شہریوں کی حفاظت ممکن ہو سکے۔
