امریکا نے ایران کو اپنی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا

امریکا نے ایران کو اپنی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایران کے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتے ہیں اور سفارتکاری ہمیشہ ترجیحی راستہ رہے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اس وقت ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا، تاہم وہ اس صلاحیت کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
ٹرمپ نے ایران پرایک بارپھرنئی پابندیاں عائد کردیں
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تہران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس موضوع پر مذاکرات سے بھی گریزاں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے اور سفارتکاری ہمیشہ ترجیحی راستہ رہے گا۔ ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تنازع بات چیت کے ذریعے حل ہو۔
ایران امریکا تک مار کرنے والے میزائل تیار کررہا…
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق بیانات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کے خواہاں ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر متبادل راستے بھی موجود ہیں۔
