مائرہ کو قتل کرنے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا

پولیس نے لندن سے پاکستان آنے والی مائرہ کے قتل کیس میں گرفتار ظاہر جدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کےلیے کارروائی شروع کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مائرہ کو قتل کرنے کےلیے اس کا کزن ذیشان بھی ساتھ آیا تھا جس کی گرفتاری کےلیے پولیس راولپنڈی فیض آباد میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظاہر جدون نے بتایا کہ مائرہ کو قتل کرنے کےلیے جو پستول استعمال ہوا تھا وہ طاہر کا تھا ، ظاہر جدون کے ساتھ اس کے بھائی طاہر، اقراء اور بہنوئی سمیت کئی افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کی لاش 3 مئی کو اس کے گھر سے ملی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، قتل کا مقدمہ دو ملزمان سعد امیر بٹ اور ظاہر جدون کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

Back to top button